Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سب انسپکٹر پولیس رین بازار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

سب انسپکٹر پولیس رین بازار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (پریس نوٹ) سب انسپکٹر پولیس، رین بازار پولیس اسٹیشن کو اے سی بی عہدیداروں نے 20 ڈسمبر کو 3.15 بجے رین بازار پولیس اسٹیشن پر رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سرکاری تائید کرنے کیلئے شکایت کنندہ سے 10,000 روپئے بطور رشوت قبول کررہے تھے۔ رقم کو بازیاب کرتے ہوئے اس عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا اور اسپیشل جج ایس پی ای اینڈ اے سی بی کیسیس حیدرآباد کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
00 سری ایم ورا پرساد راؤ لائن انسپکٹر دفتر اے ای (آپریشنس) الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ، پینوکنڈہ ضلع مغربی گوداوری کو 20 ڈسمبر کو اے سی بی عہدیداروں کے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ برقی میٹرکی تبدیلی کیلئے شکایت کنندہ سے 1,500 روپئے رقم بطور رشوت قبول کررہے تھے۔ کیمیکل ٹسٹ کا مثبت نتیجہ برآمد ہونے پر لائن مین کو گرفتار کرکے رقم بازیاب کرلی گئی اور اے سی بی کورٹ، وجئے واڑہ میں پیش کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT