سب انسپکٹر پولیس کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد۔/8جون، ( سیاست نیوز) ملکاجگیری پولیس نے سب انسپکٹر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سب انسپکٹر کی بیوی کی شکایت پریہ کارروائی انجام دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر دوسری خاتون کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس سب انسپکٹر لکشما ریڈی پولیس سنگاریڈی کی بیوی نے شکایت درج کروائی تھی۔ بچوں کے ساتھ لاپرواہی اور ان کی دیکھ بھال میں مجرمانہ غفلت اور پرورش نہ کرنے کی صورت میں خاتون نے یہ اقدام کیا تھا۔ اس خاتون کی مدد بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم بالا حکولہ سنگھم نے کی اور پولیس ملکاجگریری نے بالآخر اپنے ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT