Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سب انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستوں کی تنقیح ورنگل اور نلگنڈہ میں مقامات کی تبدیلی

سب انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستوں کی تنقیح ورنگل اور نلگنڈہ میں مقامات کی تبدیلی

حیدرآباد۔23 جون (آئی این این) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے بموجب ایس سی ٹی ایس آئی (سیول وغیرہ) ایس سی ٹی ایس آئی (کمیونیکیشنس؍ پی ٹی او)کی جائیدادوں کیلئے پی ایم ٹی ؍ پی ای ٹی کے انعقاد کے سلسلے میں آن لائن درخواستوں کی تنقیح کا کام 27 جون تا 5 جولائی مقررہ مقامات پر ہوگا۔ اس ضمن میں امیدواروں کو پہلے ہی مطلع کیا جاچکا ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے ورنگل اور نلگنڈہ میں پی ایم ٹی ؍ پی ای ٹی میں شرکت کی ہو ، انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ تنقیح کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ ورنگل سٹی کیلئے تبدیل شدہ مقام جواہر لال نہرو اسٹیڈیم ہنمکنڈہ اور نلگنڈہ کیلئے میکلا ابھینو آؤٹ ڈور اسٹیڈیم گلہ گوڑہ نلگنڈہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT