Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سب رجسٹرار ورنگل و بل کلکٹر کاکناڈا رشوت کے الزام میں گرفتار

سب رجسٹرار ورنگل و بل کلکٹر کاکناڈا رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل اے سی بی ، اے پی حیدرآباد کے بموجب محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 9 مارچ کو تقریبا 10 بجکر 50 منٹ پر مسٹر نرو کورتی کرشنا بل کلکٹر 47 ویں ڈیویژن ، کاکناڈا ، ایسٹ گوداوری ڈسٹرکٹ کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ مخلوعہ اراضی کے سلسلے میں فائیل کی پروسیسنگ کے لیے شکایت کنندہ سے 30,000 روپئے رقم کا مطالبہ اور قبول کررہے تھے ۔ جب کہ 9 مارچ ہی کو تقریبا ایک بجکر 30 منٹ پر مسٹر ریپلے وینکٹا بالا گوپالا کرشنا ، ویسٹ گوداوری ڈسٹرکٹ کو بھیان کے سب رجسٹرار آفس روم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ شکایت کنندہ سے اراضی کے رجسٹریشن کے لیے رقم 25,000 روپئے طلب اور قبول کررہے تھے ۔ ان عہدیداروں سے رقومات بازیاب کرلی گئیں اور کیمیکل جانچ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔ راشی عہدیداروں کو اے سی بی عدالت وجئے واڑہ میں پیش کردیا گیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT