Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ’’سب کا ساتھ‘‘ نہایت سکیولر پیام نجمہ ہپت اللہ کا تاثر

’’سب کا ساتھ‘‘ نہایت سکیولر پیام نجمہ ہپت اللہ کا تاثر

نئی دہلی ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘‘ کے نعرہ کو جو وزیراعظم نریندر مودی نے دیا ہے، اس ملک میں کسی لیڈر کے ’’نہایت سکیولر‘‘ پیام سے تعبیر کیا اور یقین دلایا کہ اقلیتیں محفوظ ہیں۔ وہ یہاں کرسمس تقاریب کے افتتاح کیلئے تقریب سے مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا: ’’میں خوش ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی جی کا نعرہ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ نہایت سکیولر پیام ہے جو ہندوستان میں کسی لیڈر نے اب تک دیا ہے۔‘‘ اقلیتوں کو اُن کی سلامتی کے تعلق سے یقین دلاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ملک میں تمام اقلیتیں مسلمان، عیسائی، سکھ و دیگر سلامت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT