Wednesday , December 19 2018

’سب کا ساتھ ۔ سب کا وکاس ‘کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں :مودی

NEW DELHI, INDIA - NOVEMBER 07: Indian Prime Minister Narendra Modi listens as British Prime Minister Theresa May speaks during the India-U.K. 'Tech Summit' on November 7, 2016 in New Delhi, India. May is on a mission to reconnect the UK with the Commonwealth during her first trip to India since taking office, and will be discussing trade. (Photo by Dan Kitwood/Getty Images)

سلطان پور، (ہریانہ) 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ ان کی حکومت نے قوم کی ترقی کا جو عزم کیا تھا وہ کامیابی میں تبدیل ہونے لگا ہے اور اس کے نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ مودی نے پیر کے روز ہریانہ میں گروگاوں کے سلطان پور میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے ساڑھے چار سال کے دوران ترقی کے کاموں کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے ملک کے ترقی کے لئے جو عزم کیا تھا اس کے نتائج نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے اس دوران کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسیاں ‘لٹکانے ، بھٹکانے اور اٹکانے ‘ والی رہی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پورے عزم کے ساتھ کام کرتی ہے جو کہ ترقی کی شکل میں عوام تک پہنچتی ہے ۔وزیر اعظم نے ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے ڈیجیٹل ریموٹ کے ذریعے ہریانہ کے کونڈلي مانیسر ڈویژن پر 135 کلو میٹر طویل ویسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور مجیسر سے بلبھ گڑھ تک میٹرو ریل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پلول میں ملک کے پہلی کوشل وکاس یونیورسٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ویسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے منصوبہ04۔ 2003 میں بنا تھا اور اسے دولت مشترکہ کھیلوں کے انعقاد تک مکمل ہو جانا چاہئے تھا لیکن کانگریس حکومت کی بدعنوانی کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ کام وقت پر مکمل نہیں ہو سکا۔

TOPPOPULARRECENT