Thursday , December 13 2018

سب کیلئے انصاف رسانی یقینی بنانے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سب کیلئے انصاف رسانی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ تمام سطحوں پر ادارہ جات کو موثر، جوابدہ اور تکثیری بنانا ہوگا۔ وہ آج ’’2030 نیشنل گرین ٹریبیونل کی تائید کیلئے قانون کی حکمرانی‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی برادری نے اب اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ تشدد کی تمام اشکال کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر عالمی برادری تشدد کی تمام اشکال کو کم اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کی ضرورت محسوس کررہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT