Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ’سب کیلئے تعلیم ‘بجٹ میں کمی پر تشویش کا اظہار

’سب کیلئے تعلیم ‘بجٹ میں کمی پر تشویش کا اظہار

نئی دہلی، 21مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ابتدائی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے شروع کئے گئے ’’سب کے لئے تعلیم ‘‘مہم کے بجٹ میں کی گئی کمی کا مسئلہ آج راجیہ سبھا میں اٹھاتے ہوئے جنتا دل یونائیٹڈ کے شرد یادو نے کہا کہ بنیادی تعلیم کے تقریبا ختم ہو جانے کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں بڑے پیمانے کی نقل مکانی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ شردیادو نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ سال 2009میں شروع کی گئی اس مہم میں بجٹ میں حالیہ برسوں میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016-17ء میں اس مہم کے لئے 36301کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن 28258کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی جس میں مطلوبہ رقم سے تقریبا 22 فیصد کم ہے ۔ شردیادو نے کہا کہ اسی طرح سے اگلے مالی سال کے لئے 55 ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن بجٹ میں اس کے لئے 23500 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے جو مطلوبہ رقم سے تقریبا 57 فیصد کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی تعلیم کا ڈھانچہ بہت کمزور ہوچکا ہے اور ایسی صورتحال میں اس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT