Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ستمبر میں دنیا کا خاتمہ نہیں ہو رہا:ناسا

ستمبر میں دنیا کا خاتمہ نہیں ہو رہا:ناسا

نیویارک ۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیٹ پر یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ  اگلے ماہ ایک سیارچے کی صورت میں زمین پر قیامت برپا ہونے والی ہے۔ لیکن ناسا نے اس غبارے (خبر) کی ہوا نکال دی ہے۔ ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگلے ماہ کسی بھی سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے کوئی امکانات نہیں درحقیقت اگلے سو برسوں تک ایسا خطرہ 0.1 فیصد ہے۔ اس سے پہلے انٹرنیٹ پر مسلسل یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ ایک سیارچہ آئندہ ماہ یعنی 15 سے 28 ستمبر کے دوران زمین سے ٹکرا کر نہ صرف پیورٹکو ریکو بلکہ امریکہ اورمیکسیکو کے مختلف علاقوں سمیت وسط اور جنوبی امریکہ کو بحرالکاہل میں ڈبو دے گا جس پر اب ناسا نے اپنا باضابطہ بیان جاری کیا۔

عراق حملے کا فیصلہ غلط تھا
معافی مانگوں گا:جیرمی کوربن
لندن۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں حزبِ مخالف کی جماعت لیبر پارٹی کے صدارتی امیدوار جیرمی کوربن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ اگر وہ لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے تو عراق پر امریکی حملے میں شامل ہونے کے سابق لیبر حکومت کے فیصلے پر برطانوی اور عراقی عوام سے معافی مانگیں گے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت مستقبل میں کبھی اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریگی۔ انھوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کو برطانوی عوام کو دھوکے سے جنگ میں دھکیلنے اور جنگی تباہ کاری پر عراقی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

TOPPOPULARRECENT