Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / ستیارتھی اور ملالہ نے نوبل امن انعام حاصل کیا

ستیارتھی اور ملالہ نے نوبل امن انعام حاصل کیا

اوسلو۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کیلاش ستیارتھی اور پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے آج نوبل امن انعام برائے سال 2014ء حاصل کیا، جو گڑبڑ زدہ برصغیر میں بچوں کے حقوق اور تعلیم کے علمبردار رہ چکے ہیں۔ یہ دونوں نوبل امن انعام میں شریک ہیں۔ ملالہ نوبل انعام حاصل کرنے والی اب تک کی سب سے کم عمر فرد ہے ۔ ستیارتھی 60 سال کے ہیں۔ پیشہ سے الیکٹریکل انجینئر ہیں اور بچہ مزدوری اور بردہ فروشی کے خاتمہ کیلئے ایک این جی او چلاتے ہیں۔ ملالہ پر دو سال قبل پاکستانی طالبان نے مہلک حملہ کیا تھا کیونکہ وہ لڑکیوں کو تعلیم کی مہم پاکستان میں چلا رہی تھی۔ ناروے کی نوبل کمیٹی کے چیرمین تھورجان جگلینڈ نے یہ باوقار انعام ستیارتھی اور ملالہ کو پیش کرنے سے قبل اپنی تقریر میں کہا کہ ستیارتھی اور ملالہ ٹھیک ٹھیک طور پر وہی شخصیتیں ہیں جنہیں الفریڈ نوبل نے اپنی وصیت میں ’’امن کے ہیرو‘‘ قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT