Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ستیم اسکام ‘ 9اپریل کو قطعی فیصلہ ، مزید انتظار ناممکن: جج کا ریمارک

ستیم اسکام ‘ 9اپریل کو قطعی فیصلہ ، مزید انتظار ناممکن: جج کا ریمارک

حیدرآباد۔9مارچ ( پی ٹی آئی) سابق ستیم کمپیوٹرس سرویس لمٹیڈ کے حساب کتاب اور کھاتوں میں کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 9اپریل کو اس مقدمہ پر قطعی فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اسپیشل جج بی وی ایل این چکرورتی نے اس مقدمہ میں بے شمار دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’9اپریل کو قطعی فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا ۔ میں بالکل صاف طور پر یہ بات کہہ رہا ہوں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ اس ( خصوصی) عدالت کے فیصلے کا اعلان کیا جائے ۔ اگر اس میں کوئی رخنہ اندازی کی جاتی ہے تو یہ عدالت ( عظمی) کی تحقیر کے مترادف ہوگا ۔ یہ آپ ( ملزمین) کی ذمہ داری ہے کہ اپنے وکلاء کو لے آئیں ۔ عدالت اپنے کام میں پیشرفت جاری رکھے ‘‘۔ جج نے مزید کہا کہ ’’ اپریل 9‘ فیصلہ کی قطعی تاریخ ہوگی ۔ مزید التواء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ عدالت انتظار نہیں کرسکتی ‘‘ ۔
قبل ازیں اس عدالت نے 23ڈسمبر 2014ء کو منعقدہ اپنی آخری سماعت میں آج 9مارچ کو اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس مقدمہ کے تمام 10ملزمین آج سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT