Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ستیم دھوکہ دہی کیس جمعرات کو فیصلہ کا اعلان

ستیم دھوکہ دہی کیس جمعرات کو فیصلہ کا اعلان

حیدرآباد۔27اکٹوبر ( پی ٹی آئی) سابق ادارہ ستیم کمپیوٹرس سروسیس لمٹیڈ کے حساب کتاب میں کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کرنے والی ایک مقامی عدالت توقع ہے کہ 30اکٹوبر کو فیصلہ کا اعلان کرے گی ۔ سی بی آئی کے خصوصی استغاثہ نے کہا کہ عدالت نے تمام ملزمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تاریخ (30تاریخ) کو اجلاس پر حاضر رہیں ۔ اس مقدمہ کے 10ملزمین میں ستیم کمپیوٹرس کے بانی و سابق صدرنشین بی راما لنگا راجو ‘ ان کے بھائی اور ستیم کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر بی راما راجو ‘ سابق چیف فینانس آفیسر وارڈلامنی سرینواس اور دوسرے شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT