Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ستیم کمپیوٹرس کیس : ملزمین کو عدالت میں حاضری کا حکم

ستیم کمپیوٹرس کیس : ملزمین کو عدالت میں حاضری کا حکم

حیدرآباد۔15ستمبر ( پی ٹی آئی ) سابق ستیم کمپیوٹرس سروسیس لمٹیڈکمپنی کے حسابات میں کروڑہوں روپیہ کی دھوکہ دہی کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی ایک مقامی عدالت نے آج اس مقدمہ کے تمام ملزمین کو 27اکٹوبر کو حاضر رہنے کا حکم دی ہے ۔ سی بی آئی کے خصوصی عوامی استغاثہ کے سریندر نے کہا کہ عدالت نے اس مقدمہ کے فیصلے کے اعلان کیلئے ہنوز کسی تاریخ کا اعلان نہیں کی ہے ۔ اس مقدمہ کے 10ملزمین میں کلیدی ملزم خود ستیم کمپیوٹرس کے بانی اور سابق صدرنشین بی راما لنگا راجو کے علاوہ ان کے بھائی اور ستیم کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر بی راما راجو ‘ سابق چیف فینانس آفیسر واڈلا منی سرینواس ‘ پی ڈبلیو سی کے سابق آڈیٹرس سبرامنی گوپالا کرشنن اور ٹی سرینواس ‘ راجو کے ایک اور بھائی بی وینکٹ پتی راجو اور سی ایچ سری سیلم ‘ ستیم کے سابق داخلی چیف آڈیٹر وی ایس پربھاکر گپتا شامل ہیں ۔ خصوصی عدالت نے اس مقدمہ کی سماعت جون کے دوسرے نصف میں ختم ہوگئی جس میں 216 گواہوں پر جرح کی گئی اور 3,038 دستاویزات کی جانچ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT