Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ستیم کیس : راما لنگا راجواور دیگر 9 جیل سے رہا

ستیم کیس : راما لنگا راجواور دیگر 9 جیل سے رہا

حیدرآباد۔/13مئی، ( پی ٹی آئی) ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور دیگر 9افراد کو آج چرلہ پلی سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔ ملٹی کروڑ روپئے کے دھوکہ دہی کیس کے سلسلہ میں شہر کی ایک عدالت نے ان کی سزا کو معطل کردیا ہے۔ دو دن قبل ہی انہیں ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔ میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ نے 11مئی کو راما لنگا راجو اور دیگر کی سا

حیدرآباد۔/13مئی، ( پی ٹی آئی) ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور دیگر 9افراد کو آج چرلہ پلی سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔ ملٹی کروڑ روپئے کے دھوکہ دہی کیس کے سلسلہ میں شہر کی ایک عدالت نے ان کی سزا کو معطل کردیا ہے۔ دو دن قبل ہی انہیں ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔ میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ نے 11مئی کو راما لنگا راجو اور دیگر کی سات سالہ سزا قید بامشقت کو معطل کیا تھا۔ ستیم کیس میں کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی کو ہندوستان میں سب سے بڑی کارپوریٹ دھوکہ دہی میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے وکلاء نے ضمانت کی کارروائی مکمل کی اور جرمانہ کی 10فیصد رقم ادا کی۔

TOPPOPULARRECENT