Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ستیہ رتھی اور ملالہ کو نوبل انعام کا خیر مقدم

ستیہ رتھی اور ملالہ کو نوبل انعام کا خیر مقدم

لندن 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سال 2014 کا نوبل امن انعام ہندوستان کے سماجی جہد کار کیلاش ستیہ رتھی اور پاکستان کی نوجوان لڑکی ملالہ یوسف زئی کو دئے جانے نوبل امن انعام کمیٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اس سال کیلاش ستیہ رتھی اور ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام مشترکہ طور پر دیا گیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے س

لندن 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سال 2014 کا نوبل امن انعام ہندوستان کے سماجی جہد کار کیلاش ستیہ رتھی اور پاکستان کی نوجوان لڑکی ملالہ یوسف زئی کو دئے جانے نوبل امن انعام کمیٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اس سال کیلاش ستیہ رتھی اور ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام مشترکہ طور پر دیا گیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل سلیل شیٹی نے کہا کہ کیلاش ستیہ رتھی اور ملالہ یوسف زئی نے جو کام کیا ہے وہ لاکھوں بچوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو دنیا بھر میں مختلف حالات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ حقوق انسانی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کیلئے ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ بچوں میں تعلیم کو فروغ دیتے ہوئے ان کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنے بے تکان جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ سلیل شیٹی نے کہا کہ نوبل انعام کمیٹی نے ہماری دنیا کے مستقبل کیلئے بچوں کے حقوق کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انعام کیلئے جن شخصیتوں کا انتخاب کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کے حقوق ہم سب کا مسئلہ ہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہماری عمر ‘ جنس ‘ ملک یا مذہب کیا ہے ۔ ستیہ رتھی کا ایوارڈ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کی جدوجہد کی وجہ سے ہے ۔ 60 سالہ ستیہ رتھی ہندوستان میں ایک غیر سرکاری تنظیم چلاتے ہیں اور وہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ملالہ یوسف زئی پاکستان سے تعلق رکھتی ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کی حامی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT