Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ستیہ ناڈیلا کا آج دورہ آئی ٹی وہپ

ستیہ ناڈیلا کا آج دورہ آئی ٹی وہپ

حیدرآباد ۔ 27 ؍ڈسمبر ( سیاست نیوز)  چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ( سی ای او) مائیکرو سافٹ کمپنی ستیہ ناڈیلا 28 ؍ڈسمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو سے ملاقات کریں گے ۔ اس ملاقات کے دوران حکومت آندھراپردیش کی جانب سے مائیکرو سافٹ کمپنی کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر ستیہ ناڈیلا اور این چندرابابونائیڈو دستخط کریں گے ۔ بشمول تعلیم ‘ زراعت اور عوامی خدمات اور دیگر شعبہ جات میں زبردست ترقی حاصل کرنے کے لئے مائیکرو سافٹ کمپنی کے ساتھ حکومت آندھراپردیش یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے ۔ علاوہ ازیں مائیکرو سافٹ کے تیار کردہ ازور لیاپ کے طریقہ کار سے بھرپور استفادہ کرنے کا حکومت آندھراپردیش نے فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT