Wednesday , December 19 2018

سجاتا پبلک اسکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد

حیدرآباد۔20فبروری( راست) سجاتاپبلک اسکول معین آباد آر آر ڈسٹرکٹ نے سالانہ اسپورٹس ڈے 2013-14ء گذشتہ اتوار کو اسکول کے وسیع و عریض کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا ۔ اس موقع پر ڈرونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ایس ایم عارف نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ ایم آر بیگ سینئر کرکٹ کوچ بی سی سی آئی ‘ این سی اے ‘ حاجرہ عباسی سوئمنگ کوچ ساپ ‘اے سورج کمار ت

حیدرآباد۔20فبروری( راست) سجاتاپبلک اسکول معین آباد آر آر ڈسٹرکٹ نے سالانہ اسپورٹس ڈے 2013-14ء گذشتہ اتوار کو اسکول کے وسیع و عریض کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا ۔ اس موقع پر ڈرونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ایس ایم عارف نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ ایم آر بیگ سینئر کرکٹ کوچ بی سی سی آئی ‘ این سی اے ‘ حاجرہ عباسی سوئمنگ کوچ ساپ ‘اے سورج کمار تحصیلدار معین آباد منڈل ‘ ایس جگن موہن ریڈی ماسٹرسوئمر اور روی مدن پروپرائیٹر انڈیانا اسپورٹس اعزازی مہمانان رہے۔جئے پرکاش سنگھ ڈائرکٹر سجاتا گروپ نے تقریب کی صدارت کی۔ اسکول کے چیف کوچ مومن پٹیل کے مطابق جناب عارف نے جئے پرکاش سنگھ کی خدمات اورطلبہ کی بالخصوص اسپورٹس میں مجموعی ترقی کی سمت اُن کی دلچسپی کو سراہا ۔اس موقع پر مہمانوں کے ہاتھوں ونرس میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔پرنسپل نے شکریہ ادا کیا ۔

فیڈرر ایک اور میجر ٹائیٹل
جیت سکتے ہیں: سمپراس
لندن۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) راجرفیڈرر مزید چار سال کھیلتے ہوئے اپنے گرانڈ سلام خطابات کی تعداد 17 کرسکتے ہیں‘یہ خیال سابق نمبر ایک کھلاڑی پیٹ سمپراس کا ہے ۔لندن میں اینڈرے اگاسی کے خلاف 3مارچ کو منعقد شدنی ایگزیبیشن میچ سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے سمپراس نے ایک کانفرنس ہال میں کہا کہ وہ فیڈرر کے کریئر کی طوالت سے متاثر ہوئے ہیں۔سمپراس نے کہاکہ مجھے حیرت ہے کہ وہ مزید ٹینس کھیلنے کے قابل ہیں ۔ انہوں نے اس کھیل میں سب کچھ کردکھایا ہے اور آنے والے کل انہیں اس تعلق سے ضرور فخر محسوس ہوگا۔ لیکن وہ ہنوزسفرکرنا اور مسابقت کرنا چاہتے ہیں اور میں اس بات سے بہت متاثر ہوں ۔ وہ اس کھیل کے حقیقی دلدادہ ہیں۔ 2013ء کے مایوس کن سیزن کے بعد فیڈرر نے رواں سال بلند حوصلے کے ساتھ شروع کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT