Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سخت محنت اور تکنیک میں بہتری کا صلہ ملا:بمراہ

سخت محنت اور تکنیک میں بہتری کا صلہ ملا:بمراہ

کولمبو۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا کے خلاف تیسرے ونڈے میں مین آف دی میچ رہے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی شاندار کارکردگی کا سہرا پریکٹس کو دیا ہے جس کی بدولت ان کی کھیل کی تکنیک میں بہتری آئی ہے ۔ بمراہ نے نے تیسرے ونڈے میں10 اوورس میں صرٖف27 رنز دے کرپانچ وکٹ حاصل کیے جو ان کے کیریئر کی شاندار کارکردگی ہے ۔ انہیں اس کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بمراہ کے بموجب جب آپ کو کھیل میں کافی وقت تک رہنا ہوتا ہے تو نئی تکنیک کو تلاش کرنا ضروری ہوتا ہے اور یہ پریکٹس سے ہی ممکن ہے ۔ جب کھلاڑی کسی کی ویڈیو دیکھ کر اپنے کھیل کا منصوبہ تیار کرتا ہے تو اسے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ وہ کیسی بولنگ کرتا ہے ۔ ایسے میں آپ کو ہمیشہ ہی بولنگ کے مختلف کرنے کے طریقے کو تلاش کرنا ہوتا ہے ۔ اگر آپ ایک ہی طرح کی حکمت عملی اختیار کریں گے تو آپ زیادہ وقت تک کام نہیں کر سکیں گے ۔انہیں نے ساتھ ہی تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد سے سیکھنے اور اپنے کھیل کی تکنیک کے اصلاح پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کھیل میں ہمیشہ پریکٹس کے ذریعہ اصلاح کرتے ہیں اور اس کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے ۔ نئی تکنیک کے لئے پریکٹس کی ضرورت ہے اور نیٹ پریکٹس بھی کافی اہم ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT