Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سخت محنت سے تعلیم حاصل کرنے طلبہ کو مشورہ

سخت محنت سے تعلیم حاصل کرنے طلبہ کو مشورہ

اوٹکور۔ 20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پرائمری اسکول اردو میڈیم اوٹکور میں طلباء و طالبات میں توصیفی کوئز پروگرام کا انعقاد زیرصدارت صدر مدرس جناب محمد ابراہیم صدر مدرس عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جناب نظام الدین چاند نارائن پیٹ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں جملہ 28 طلباء نے حصہ لیا جس میں سے جماعت پنجم کے رقیہ بیگم

اوٹکور۔ 20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پرائمری اسکول اردو میڈیم اوٹکور میں طلباء و طالبات میں توصیفی کوئز پروگرام کا انعقاد زیرصدارت صدر مدرس جناب محمد ابراہیم صدر مدرس عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جناب نظام الدین چاند نارائن پیٹ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں جملہ 28 طلباء نے حصہ لیا جس میں سے جماعت پنجم کے رقیہ بیگم کو انعام اول اور محمد اعجاز کو انعام دوم سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بھی ہر طالب علم کو 200 سوالات پر مبنی مواد دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی کوئز پروگرام میں بھی جملہ 200 سوالات مقرر تھے۔ طالبہ رقیہ بیگم نے پوچھے گئے تمام سوالات کو اپنی ذہانت کے ساتھ یاد کرکے صحیح صحیح جواب دینے پر درجہ اول سے کامیابی حاصل کی، جبکہ محمد اعجاز کو درجہ دوم سے کامیابی حاصل ہوئی۔ جناب نظام الدین چاند، نارائن پیٹ کی جانب سے سلور میڈلس اور جناب فرید احمد نارائن پیٹ کی جانب سے پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو بطور ترغیبی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ بعدازاں ایک جلسہ عام توصیفی کوئز احاطہ مدرسہ میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی جناب نظام الدین چاند نارائن پیٹ نے کہا کہ طلباء میں تعلیمی دلچسپی اور ذہانت آج تک ضروری ہے۔ یہ سلور میڈلس کا دیا جانا محض طلباء کے اندر تعلیم سے مربوط کرنا مقصد ہے۔ انہوں نے طلباء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر مدرس جناب محمد ابراہیم پرائمری اسکول اُردو میڈیم اوٹکور نے طلباء کو اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں تعلیم ہی کے ذریعہ انسان کی پہچان ہے۔ طلباء کو چاہئے کہ سخت محنت اور سچی لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں تعلیم پر بہت زور دیا گیا ہے۔ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی ’’اقرا ‘‘تعلیم کے حصول کیلئے نازل ہوئی۔ انہوں نے اولیائے طلباء پر زور دیا کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو درخشاں بنانا ہے تو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اس موقع پر شہ نشین پر ابراہیم مکتھل، محمد رفیع پورلہ ، محمد انور باگو ، عبدالخالق محمد منیر پانگل، عبدالغفار مدرس، عبدالکریم مدرس ، ابراہیم شاہ بھائی موجود تھے۔ جناب محمد فضل احمد مدرس نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔ عبدالغفار نے شکریہ ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT