Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سخت محنت کریں اور مقصد تک رسائی حاصل کریں

سخت محنت کریں اور مقصد تک رسائی حاصل کریں

مدینہ پبلک اسکول کی اینول ڈے تقریب میں مہمان خصوصی کا طلبہ کو مشورہ

مدینہ پبلک اسکول کی اینول ڈے تقریب میں مہمان خصوصی کا طلبہ کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مدینہ پبلک اسکول ، حمایت نگر حیدرآباد کے زیر اہتمام 33 ویں اینول ڈے تقاریب معہ چوتھے رضی الدین ٹیلنٹ سرچ ایوارڈ کی تقریب اسکول ہذا ، حمایت نگر میں منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی مسٹر جیتندر ، آئی پی ایس ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ سخت محنت کریں اور مقصد تک رسائی حاصل کریں ۔ زندگی میں ہر اعتبار سے مسلسل کوشش کے ذریعہ طلبہ اعلیٰ ترین اعزازات کو حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر مسز شائستہ حسینی معروف نیفرالوجسٹ و ہیڈ آف نیفرالوجی ڈپارٹمنٹ ، کیر ہاسپٹل نے طلبہ کو قابل قدر مشورہ دیا کہ ڈسپلن کے ساتھ تعلیمی کیرئیر کو جاری رکھیں اور 100 فیصد حاضری اور تعلیمی امتیاز کے حامل طلبہ میں ایوارڈس تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر جے باپو ریڈی ، آئی اے ایس ( سبکدوش ) نے اس تقریب کی صدارت کی ۔ مسٹر کے ایم عارف الدین سکریٹری مدینہ گروپ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مسز پی ولا سنی ، ہیڈ مسٹریس نے سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ مسٹر ایم اے شکور ، مسٹر قاسم علی اور والدین اس موقع پر موجود تھے ۔ اس کے بعد تہذیبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT