Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / سدارامیا کیخلاف کارروائی کی اجازت دینے گورنر سے بی جے پی کی اپیل

سدارامیا کیخلاف کارروائی کی اجازت دینے گورنر سے بی جے پی کی اپیل

بنگلور 20دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا اور ان کے بعض کابینی رفقاء کی جانب سے مبینہ غیرقانونی طورپر اراضی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے سلسلہ میں وزیراعلی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے گورنر واجو بھائی والا سے بی جے پی کرناٹک کے لیڈروں نے اجازت طلب کی ہے ۔ سابق وزیر و رکن قانون ساز کونسل بی جے پٹا سوامی کی قیادت میں ایک وفد نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور سدارامیا کے علاوہ وزیر ترقی بنگلور کے جے جارج کے خلاف شہر کے بوپا سندرا علاقہ میں 6ایکڑ اور 26گنٹے اراضی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے سلسلہ میں قانونی کارروائی کے لئے اجازت مانگی۔ بی جے پی کے لیڈروں بشمول اروند لمباولی نے اس سلسلہ میں گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اس پر غور کریں۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹاسوامی نے کہا ” میں نے اس سلسلہ میں پہلی شکایت اے سی بی سے کی تھی تاہم اس ادارہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اسی لئے اس معاملہ کو گورنر سے رجوع کیا گیا ہے ۔ گورنر سے اجازت ملنے کے بعد ہم ریاستی ہائی کورٹ میں ایک معاملہ دائر کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT