Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سداسیوا پیٹ میں دینی و فنی گرمائی کلاسس کا افتتاح

سداسیوا پیٹ میں دینی و فنی گرمائی کلاسس کا افتتاح

سداسیوا پیٹ ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداسیوا پیٹ میں الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے گرمائی کلاسس کا آغاز کیا گیا جس میں درج ذیل کورسس رکھا گیا ہے ۔ دینی کلاسس: نورانی قاعدہ معہ اجزء ، ناظرہ قرآن شریف ، سیرۃ النبی کے مخصوص پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ، ضروریات زندگی سے متعلق فقہی مسائل ، دعائیں و احادیث ، قرات قرآن و مشق ، فنی کورسس : فن خوش نویسی ، ٹیلرنگ ، اوقات روزانہ صبح 8 بجے تا 11.30 بجے رہیں گے ۔ اس افتتاحی پروگرام میں شہر کی معزز شخصیتوں نے شرکت کی ۔ پروگرام کی نظامت جناب میر نورالدین صمد ناز نے انجام دی اس موقع پر جناب سید عبدالرافع التمش اور مدرسہ ہذا کے اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات موجود تھے لہذا انگلش میڈیم و اردو میڈیم کے تمام طلباء و طالبات اور گھریلوں خواتین سے ذمہ داروں نے گذارش کی ہیکہ اس دینی و فنی کلاسس سے استفادہ حاصل کریں ۔ قابل معلمات کے زیرنگرانی میں تربیت دی جائیں گی مزید تفصیلات کیلئے جناب عبدالغنی کرسپانڈنٹ الامین اسکول 9652424413 سے رابطہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT