Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سداسیوپیٹ میں عیدملاپ پروگرام کا انعقاد

سداسیوپیٹ میں عیدملاپ پروگرام کا انعقاد

سداسیوپیٹ۔6اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرآن مجید کا پیغام ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد ریاض الدین ناظم ضلع میدک نے جماعت اسلامی سداسیوپیٹ کے عید ملاپ پروگرام میں کیا اور کہاکہ عید ملاپ تقاریب سے مذہبی رواداری بھائی چارگی اور آپس میں خلوص و محبت پیدا ہوتی ہے ۔ مہمان خصوصی جناب چنتاپربھاکر ایم ایل اے نے

سداسیوپیٹ۔6اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرآن مجید کا پیغام ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد ریاض الدین ناظم ضلع میدک نے جماعت اسلامی سداسیوپیٹ کے عید ملاپ پروگرام میں کیا اور کہاکہ عید ملاپ تقاریب سے مذہبی رواداری بھائی چارگی اور آپس میں خلوص و محبت پیدا ہوتی ہے ۔ مہمان خصوصی جناب چنتاپربھاکر ایم ایل اے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ہر سال عید ملاپ پروگرام منعقد کر کے ایک دوسرے کو عید کے موقعوں پر ملنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ یہ بہت ہی مستحقین اقدام ہے اور ’’ قرآن ساری انسانیت کیلئے ہے ‘‘ کا پیغام پہنچاتی ہے ۔ انہوں نے جماعت کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی اور تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔ آئیٹا کے ذمہ داران نے کہا کہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو دن اور تین دن کی چھٹی کیلئے حکومت سے نمائندگی کریں ۔ ایم ایل اے نے چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین جناب پٹنم سبھاش نے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ۔ مہمان تلگو مقرر جناب شیخ امیر الدین نے تلگو زبان میں خطاب کیا ۔ جناب ایم جی انور ڈبلیو پی آئی میدک نے بھی خطاب کیا ۔ اس پروگرام میں وائس چیرمین پلوڈی وشواناتھم ‘محمد کلیم الدین پٹیل ‘محمد عبدالقدوس ‘ الیاس شریف و دیگر کونسلرس ‘ زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی ‘ کوآپشن ممبرس اور تمام سیاسی جماعت کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جناب مقصود صاحب ‘ عبدالرحمن قاسمی ‘ محمد ابوالقاسم ‘ اکبر حسین ‘ سید اختر حسین ‘ ناظم دعواۃ ‘جماعت اسلامی کے ارکان ‘کارکنان اور اہلیان سداسیوپیٹ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ سرکل انسپکٹر صاحب نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکاء کی شیرخورمہ سے تواضع کی گئی ۔ اس جلسہ کی کارروائی جناب محمد نظام الدین صاحب سکریٹری آئیٹا میدک نے چلائی ۔

TOPPOPULARRECENT