سداسیوپیٹ کی ترقی کیلئے اقدامات کا تیقن

سداسیوپیٹ۔14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سداسیوپیٹ کیلئے پینے کے پانی، ڈرینج سسٹم کا قیام، مسلم قبرستانوں کا تحفظ، اول تا پی جی کالج تک کیلئے تعلیم کی سہولیات اور دیگر سینکڑوں وعدوں کے ساتھ ٹی آر ایس لیڈر ہریش راؤ نے انتخابی مہم کا آغاز کیا اور سداسیوپیٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سداسیوپیٹ کے مقامی ٹی آر ایس امیدوار چنتا پرا

سداسیوپیٹ۔14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سداسیوپیٹ کیلئے پینے کے پانی، ڈرینج سسٹم کا قیام، مسلم قبرستانوں کا تحفظ، اول تا پی جی کالج تک کیلئے تعلیم کی سہولیات اور دیگر سینکڑوں وعدوں کے ساتھ ٹی آر ایس لیڈر ہریش راؤ نے انتخابی مہم کا آغاز کیا اور سداسیوپیٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سداسیوپیٹ کے مقامی ٹی آر ایس امیدوار چنتا پرابھاکر کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ آپ نے اب تک دیگر مقامات کے امیدواروں کو ووٹ دیا اور اس نے آپ کو دھوکہ دیا جبکہ موجودہ موقف میں ایم ایل اے کو دیکھا۔ اس نے تلنگانہ سے غداری کی۔ مسلمانوں کو برا بھلا کہا جن کی تقریر آج بھی انٹرنیٹ پر یو ٹیوب پر موجود ہے۔ دو مرتبہ جگا ریڈی کو آزمایا، انہوں نے آپ کے سداسیوپیٹ کیلئے کیا ترقیاتی کام انجام دیئے، آپ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ آپ سوچئے کہ کسی قوم کو برا بھلا کہنا اور اس کو نقصان پہونچانا، چاول کی ناقص سربراہی کی شکایت کرنے پر تھپڑ مارنے والا انسان کیا رکن اسمبلی بننے کیلئے قابل قبول ہوسکتا ہے۔ مسٹر ہریش راؤ نے کہا کہ انتخابات کے ساتھ ہی وعدوں پر عمل کرنا ہمارا کام ہے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس میں شریک ہونے والے افراد کا گلابی کھنڈوا ڈال کر انہوں نے خیرمقدم کیا۔ مسٹر ہریش راؤ نے مزید کہا کہ سدی پیٹ میں مسلم قبرستان کیلئے اراضی خود کے پیسوں سے خرید کردیا گیا جو آج ایک کروڑ روپئے سے زیادہ رقم کی ملکیت ہے جو ایک مثال ہے۔ کبھی بھی ٹی آر ایس نے علاقہ میں ہمیشہ فرقہ وارانہ یکجہتی کو فروغ دیا، کبھی مسلمانوں کو ٹھیس نہیں پہونچائی جیسا کہ ایم ایل اے جگاریڈی نے کیا۔ ایم ایل اے اور رکن پارلیمنٹ دونوں عہدوں کو ہمیں جیت کر آنا ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پر مسلم قائدین اکبر حسن، مقصود احمد سابق کونسلر اور دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT