Tuesday , October 23 2018
Home / سیاسیات / سدا رامیا دہشت گرد: بی جے پی ایم پی قتیل

سدا رامیا دہشت گرد: بی جے پی ایم پی قتیل

بنگلورو ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نلن کمار قتیل نے آج دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر سدّا رامیا ایک ’’دہشت گرد‘‘ ہیں ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں ہندو کارکنوں کے قتل کی تائید کررہے ہیں ۔ وہ خاموش ہیں جو بالواسطہ طورپر تائید کے مترادف ہے ۔ دکھشن کنڑا کے رکن پارلیمنٹ نے سدّا رامیا کو سلطان سدّا رامیا بھی قرار دیا اور ملک میں دہشت گردی کا ذمہ دار سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT