Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / سدا رامیا کو مدعو نہ کرنے پر کانگریس کا احتجاج

سدا رامیا کو مدعو نہ کرنے پر کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرنے کے لئے چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کو مدعو نہیں کیا۔ بنگلور میں منعقدہ یہ تجارتی اجلاس ناسکام نے منعقد کیا تھا۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے اس جنوبی ہند کی ریاست کا دورہ کیا تھا۔ اجلاس میں وزیراعظم اور انجیلا مرکل شریک رہے مگر چیف منسٹر کرناٹک کو دعوت نہیں دی گئی۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بہت وفاقی تعاون کی بات کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آیا چیف منسٹر کرناٹک کو نظرانداز کردینا وفاقی تعاون کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم جس وفاقیت کی بات کرتے ہیں، اس پر عمل نہیں کرتے۔ اگر یہ اجلاس گجرات میں منعقد ہوتا تو کیا چیف منسٹر گجرات کو اجلاس کیلئے دعو نہیں کیا جاتا؟ ڈگ وجئے سنگھ کرناٹک میں کانگریس پارٹی اُمور کے جنرل سیکریٹری انچارج ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کل یہاں منعقدہ کانفرنس میں جرمنی کی چانسلر کے ساتھ شرکت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT