Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدا سیو پیٹ میں مسلمانوں کا شدید احتجاج

سدا سیو پیٹ میں مسلمانوں کا شدید احتجاج

گستاخ کملیش تیواری کو پھانسی دینے کا مطالبہ، تحصیلدار کو یادداشت
سدا سیو پیٹ /20 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیو پیٹ میں گستاخ رسول کے خلاف بعد نماز جمعہ زبردست احتجاجی ریلی گاندھی چوک سے نکالی گئی۔ اس ریلی میں سیکڑوں نے شرکت کی اور گستاخ رسول کے خلاف نعرے لگائے۔ برہم مسلمانوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کو دنیا اور مسلمانوں کے لئے متاع عزیز قرار دیتے ہوئے گستاخی جیسے جرم کو ناقابل معافی قرار دیا اور اس طریقہ کو روکنے کے لئے اپنی جان و مال، اولاد اور ساری چیزوں کو قربان کردینے کا اعلان کیا۔ حالت برہمی میں مسلمانوں نے پولیس اسٹیشن سدا سیو پیٹ کی جانب پیش قدمی کی اور گستاخ رسول کے پتلے کو چپل مار مارکر نذر آتش کیا۔ مسلمانوں نے حکومت کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر گستاخ رسول کو آزاد کیا گیا تو اس کا ریزہ ریزہ بکھر جائے گا۔ اس احتجاج میں علماء اور حفاظ نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر مسرز عبد الرحمن قاسمی، حامد قاسمی، عبد الغفار قاسمی، سمیع الدین قاسمی، محمد یوسف مؤذن کے علاوہ سیاسی قائدین مسرز اکبر حسین، محمد ریاض الدین شجیع، شفیع الدین، ارکان بلدیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ احتجاجیوں نے دفتر تحصیلدار پہنچ کر یادداشت پیش کی، جس میں کملیش تیواری کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس معاملہ کو اللہ تعالی سے رجوع کیا۔

TOPPOPULARRECENT