Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سدن کیمپ کا معائنہ

سدن کیمپ کا معائنہ

محبوب نگر ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ہاسپٹل میں جاری سدرن کیمپ کا ضلع کلکٹر سری دیوی نے اچانک معائنہ کیا ۔درخواستوں کی وصولی کے طریقہ کار اور ڈاکٹروں کی جانب سے کئے جارہے طبی معائنے اور دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ بعض درخواستوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے مسترد کئے جانے پر ضلع کلکٹر نے برہمی ظاہر کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ م

محبوب نگر ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ہاسپٹل میں جاری سدرن کیمپ کا ضلع کلکٹر سری دیوی نے اچانک معائنہ کیا ۔درخواستوں کی وصولی کے طریقہ کار اور ڈاکٹروں کی جانب سے کئے جارہے طبی معائنے اور دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ بعض درخواستوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے مسترد کئے جانے پر ضلع کلکٹر نے برہمی ظاہر کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ معذوری کا فیصد آن لائن درج کیا جائے جس سے درخواست گذار کی سچائی سامنے آئے گی اور وہ دوبارہ درخواست نہیں دے سکے گا ۔ انہوں نے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیموئیل کو ہدایت دی کہ کیمپ میں ضلع کے دیگر مقامات سے آنے والوں کو سہولت فراہم کریں اور بعد معائنہ سرٹیفیکٹس کی اجرائی کے اقدامات کریں ۔ اس موقع پر پی ڈی ڈی او ڈی اے چندر شیکھر ریڈی ‘ ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر پدمجا و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT