Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سدھیر کمیشن کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع 12 فیصد مسلم تحفظات کی منزل دور ہوگئی

سدھیر کمیشن کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع 12 فیصد مسلم تحفظات کی منزل دور ہوگئی

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مسلمانوں اور درج فہرست قبائیل کو 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کیلئے ریاستی حکومت کو مزید وقت درکار ہوگا۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے 16 مارچ کو اقلیتوں سے متعلق کمیشن اور ایس ٹی کمیشن کی میعاد میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی ہے۔ حکومت نے گذشتہ سال مارچ میں اقلیتوں اور درج فہرست قبائل کے سماجی موقف کا جائزہ لینے کیلئے ترتیب وار سدھیر کمیشن اور چیلپا کمیشن قائم کئے تھے۔ ان کمیشن کی میعاد 6 ماہ تھی۔ ان کمیشنوں کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت مسلمانوں اور درج فہرست قبائل کیلئے 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کرے گی لیکن حکومت نے ان دونوں کمیشنوں کی میعاد میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT