Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سدی پیٹ آر ٹی سی میںسوائپنگ مشینوں کی تقسیم ‘ ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ آر ٹی سی میںسوائپنگ مشینوں کی تقسیم ‘ ہریش راؤ کا خطاب

حیدرآباد 8 جنوری ( این ایس ایس ) ملک میںشائد پہلی مرتبہ سدی پیٹ آر ٹی سی کو تلنگانہ ریاست میں پہلا کیش لیس معاملت کا مقام حاصل ہوگیا ہے ۔ یہاں سوائپنگ مشینوں کے استعمال کا آغاز ہوگیا ہے ۔ وزیر آبپاشی و مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ آر ٹی سی کے بس کنڈکٹرس میںسوائپنگ مشین تقسیم کئے ۔ اس سلسلہ میں یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی تھی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے دعوی کیا کہ سدی پیٹ کو ہندوستان میں ایسا پہلا ٹاؤن ہونے کا اعزاز مل گیا ہے جہاں کیش لیس معاملت کی سمت سوائپنگ مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کیش لیس معاملتوں کو فروغ دیں اور ملک بھر میں جاری نوٹ بندی کے پیش نظر سوائپنگ مشینوں کی سہولت سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT