Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سدی پیٹ سے تحفظ حقوق خواتین پر شعور بیداری مہم

سدی پیٹ سے تحفظ حقوق خواتین پر شعور بیداری مہم

8 مارچ کو آغاز، عالمی یوم خواتین پر تلنگانہ ودیا ونتولا ویدیکا کا اعلان
حیدرآباد۔5مارچ(سیاست نیوز) مجوزہ بین الاقوامی یوم خواتین کے پیش نظر ریاست بھر میں خواتین کے حقوق کی جدوجہد کے متعلق شعور بیداری مہم کا تلنگانہ ودیا وانتولا ویدیکا کے قائدین نے اعلان کیا۔ آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی وی وی اسٹیٹ جنرل سکریٹری تروپتی یادیہ نے بتایا کہ 8مارچ کو ریاست تلنگانہ کے سدی پیٹ سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا اور ریاست بھر میں خواتین کے حقوق کی جدوجہد میںشدت پیدا کی جائے گی۔ ڈاکٹر تروپتی یادیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں خاتون کسانو ں کی بدحالی پر حکومت کی خاموشی کو بھی اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی او ر ریاستی حکومتیں خواتین کو آبادی کے تناسب سے تحفظات کی فراہمی میںناکام ہیںوہیں شی ٹیم کا قیام عمل لاتے ہوئے خواتین کو تحفظات کی فراہمی کے دعوے کررہی ہیںمگر اس قسم کے اقدامات کے باوجود ریاست تلنگانہ میںخواتین کے ساتھ ظلم وزیادتیوں کالامتناہی سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ہو یا پھر مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میںخواتین کو 33فیصد تحفظات کی فراہمی کے متعلق منظورہ بل کو عملی جامعہ پہنانے کے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کریں۔انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میںخواتین جہاں گھریلوتشددکاشکار ہیں وہیں دفاتر اور سڑکوںپر بھی ان کی عصمت اور زندگی محفوظ نہیں ہے ۔ ڈاکٹر تروپتی یادیا نے تلنگانہ ویدیا وانتولا ویدیکاکی ا س تحریک میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی عوام سے بھی اپیل کی ہے۔ریاستی صدر ٹی وی وی گرجا رویند ررائو‘ نائب صدر شعبہ خواتین ٹی وی وی ڈاکٹر سورنا لتا‘ ستیش اور رام گری پرکاش کے علاوہ دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT