Thursday , December 13 2018

سدی پیٹ میںآج مفت ختنہ کیمپ

سدی پیٹ /20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام جمعرات 21 مئی کو صبح 9 تا شام 5 بجے مدینہ فنکشن ہال قادر پورہ میں مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی محمد فاروق حسین شرکت اور کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ حیدرآباد کے ممتاز ڈاکٹر ملک صدیق

سدی پیٹ /20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام جمعرات 21 مئی کو صبح 9 تا شام 5 بجے مدینہ فنکشن ہال قادر پورہ میں مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی محمد فاروق حسین شرکت اور کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ حیدرآباد کے ممتاز ڈاکٹر ملک صدیقی اپنی ٹیم کے ہمراہ بچوں کے ختنہ کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح ہو کہ ملت اسلامیہ سوسائٹی سات برسوں سے مفت ختنہ کیمپ منعقد کرتے ہوئے غریب مسلمانوں کے 150 تا 200 بچوں کے مفت ختنہ کا اہتمام کرتی آرہی ہے، جس کا مقصد کسی قسم کی مالی منفعت نہیں، بلکہ صرف اللہ تعالی کی خوشنودی ہے۔ سدی پیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات کے غریب افراد سے بچوں کے ساتھ جمعرات کو صبح دس بجے سے قبل مدینہ فنکشن ہال پہنچ کر استفادہ کی گزارش کی گئی ہے۔ کیمپ کی نگرانی مسرز عبد اللطیف اعزازی صدر، عبد القادر صدر، غوث محی الدین، مخدوم محی الدین، محمد یوسف الدین اور سلطان آصف اقبال کریں گے۔ اس موقع پر بچوں میں دوائیں اور میوے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT