Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سدی پیٹ میں اردو گھر کے کمروں کی تعمیر کے لیے فنڈ منظور

سدی پیٹ میں اردو گھر کے کمروں کی تعمیر کے لیے فنڈ منظور

محمد سلیم رکن قانون ساز کونسل کے ترقیاتی فنڈ کا استعمال
حیدرآباد۔ 18۔ مئی  ( سیاست نیوز) حکومت نے ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل محمد سلیم کے ترقیاتی فنڈ سے سدی پیٹ ضلع میدک میں اردو گھر کے کمروں کی تعمیر کیلئے 35 لاکھ 50 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ منصوبہ بندی نے احکامات جاری کئے ۔ ایم ایل سی محمد سلیم نے اردو گھر میں زائد کمروں کی تعمیر کیلئے مالیاتی سال 2016-17 ء کے ترقیاتی فنڈ سے 50 لاکھ روپئے کی منظوری کا پیشکش کیا تھا۔ محکمہ فینانس نے پہلے سہ ماہی کے تحت 37 لاکھ 50 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ حکومت نے یہ رقم ضلع کلکٹر میدک کو روانہ کردی ہے تاکہ اسکیم پر عمل آوری کا آغاز کیا جاسکے۔ ضلع کلکٹر میدک یہ رقم حاصل کرتے ہوئے تعمیری کاموں کو انجام دیں گے اور ان کی مناسب نگرانی کریںگے۔ کلکٹر رقم کے خرچ کے بارے میں حکومت کو باقاعدہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT