Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں امن کمیٹی کا اجلاس

سدی پیٹ میں امن کمیٹی کا اجلاس

سدی پیٹ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 6 ڈسمبر کے پیش نظر سدی پیٹ ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی ایس پی مسٹر سی ایچ سریدھر نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ کارروائی I ٹاؤن سی آئی مسٹر سریندر ریڈی نے چلائی۔ اس اجلاس میں مختلف جماعتوں کے سیاسی و غیر سیاسی، مذہبی اور سماجی نمائندوں کے علاوہ خانگی مدارس و جونیر کالجس کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی مسٹر سی ایچ سریدھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کے واقعات کا اعادہ نہ کریں۔ شہر کی یکجہتی کو برقرار رکھیں۔ انھوں نے کہاکہ ریالیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شرکائے اجلاس نے امن کی برقراری کے لئے پولیس کو تعاون کا تیقن دیا۔ II ٹاؤن سی آئی مسٹر سدیو نے اجلاس سے خطاب کیا۔ صدر تنظیم المساجد اعجاز حفیظ، مشہد خان، سابق چیرمین بلدیہ کے راج نرسو، غوث محی الدین، نائب ٹی ایم ایس رسول بابا، شفیق الرحمن شمیم، جی جناردھن، وحید خاں، محمد حبیب الدین صحافی، سنجیو ریڈی صحافی، اے ایل راجیشم اور چپہ دنڈی مرلی، ستیہ نارائنا ایس آئی I ٹاؤن موجود تھے۔ I ٹاؤن سی آئی سریندر ریڈی نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT