Tuesday , December 11 2018

سدی پیٹ میں انجمن محبان اردو کا مشاعرہ

سدی پیٹ ۔20جنوری ( پریس نوٹ ) انجمن محبان اردو سدی پیٹ کے زیراہتمام 32واں کُل ہندمشاعرہ 19جنوری 9بجے شب سیٹیزنس کلب میدان میں منعقد کیا گیا ۔ مشاعرہ کی صدارت محمد عبدالقادر نے کی جبکہ مہمان خصوصی عبید علی موظف منصف جمال شریف ایڈوکیٹ ‘ محمد لطیف ‘عبدالرزاق پاشاہ ‘ کرشنا کمار شریک تھے ۔ شہید خان نے ابتداء میں خیرمقدمی تقریر کی اور انجم

سدی پیٹ ۔20جنوری ( پریس نوٹ ) انجمن محبان اردو سدی پیٹ کے زیراہتمام 32واں کُل ہندمشاعرہ 19جنوری 9بجے شب سیٹیزنس کلب میدان میں منعقد کیا گیا ۔ مشاعرہ کی صدارت محمد عبدالقادر نے کی جبکہ مہمان خصوصی عبید علی موظف منصف جمال شریف ایڈوکیٹ ‘ محمد لطیف ‘عبدالرزاق پاشاہ ‘ کرشنا کمار شریک تھے ۔ شہید خان نے ابتداء میں خیرمقدمی تقریر کی اور انجمن کی سالانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ سارے ملک میں انجمن محبان اردو منفرد ہے جو گذشتہ 32سال سے کُل ہند مشاعرہ منعقد کرنے کے علاوہ سال بھر اردو ذریعہ تعلیم طلباء و طالبات کیلئے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے ۔ محمد عبدالقادر صدر مشاعرہ نے اپنے خطاب میں انجمن کی اردو سرگرمیوں کی سراہنا کی اور اعلان کیا کہ بہت جلد ’’جشن مسکین احمد ‘‘ منایا جائے گا

۔اس موقع پر محمد عبدالصبور ‘ خواجہ قطب الدین کی دیرینہ ادبی خدمات کیلئے شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ غوث محی الدین زمیندار ‘ سید مسکین احمد نے بھی مخاطب کیا ۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے شعراء کرام نعیم اختر خادمی ‘ حامد بھنساولی ‘ قیصر عزیز ‘سکندر عاقل ‘ع ثمان مینائی ‘ صفیان قاضی ‘ اسد الرحمن ظفر کے علاوہ میزبان شعراء اقبال درد ‘ خورشید اثر ‘ فیاض علی سکندر ‘رحیم راہی ‘ گالی ریڈی ‘فصیح الدین نے شرکت کی ۔ نظامت نعیم اختر خادمی نے بہتر اندازی میں انجام دی ۔ تمام شعراء کو داد و تحسین سے نوازا گیا ۔ رات دیر گئے تین بجے مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے جن میں کریم نگر اور جنگاؤں کے بھی شامل تھے ‘ شرکت کی ۔ محمد عبدالصبور شریک معتمد کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT