Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں ایمسٹ کی تیاریاں

سدی پیٹ میں ایمسٹ کی تیاریاں

آر ڈی او کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کنوینر کی شرکت

آر ڈی او کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کنوینر کی شرکت

سدی پیٹ ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایمسٹ امتحانات کا 22 مئی کو انعقاد عمل میں آئے گا ۔ کل اندور انجنیئرنگ کالج سدی پیٹ میں آر ڈی او مسٹر اے متیم ریڈی کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ مسٹر ایشور پرساد نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 22 مئی کو ایمسٹ امتحان سدی پیٹ میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ JNTUC 22 مئی سے امتحان منعقد کرنے تیار ہے۔ شہر سدی پیٹ میں انجنیئرنگ طلبہ کیلئے 3 امتحانی مراکز کا اور میڈیکل طلبہ کیلئے 2 مراکز کا نظم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں 22 مئی کو ہی امتحانات منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 8 مئی کے اندر 5 ہزار روپیہ جرمانہ کے ساتھ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ 19 مئی کے اندر 10 ہزار روپیہ جرمانہ کے ساتھ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 22 مئی سے امتحان کا آغاز ہوگا کو کنوینر نے بتایا کہ اوقات امتحانات صبح 10.00 بجے تا دوپہر 1.00 بجے انجنیئرنگ طلباء کے ہوں گے، اسی طرح دوپہر 2.30 بجے تا 5.30 بجے شام، میڈیکل طلباء کے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء مقررہ امتحان کے اوقات سے ایک گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز حاضر ہوں، اگر ایک منٹ کی دیری ہو تو داخلہ نہیں دیا جائے گا ۔ ایمسیٹ کوآرڈنیٹر مسٹر جی وی نرسمہا ریڈی سدی پیٹ ریجنل کوآرڈینیٹر مسٹر ناگیشور راؤ موجود تھے ۔ JNTUC کے زیر اہتمام ایمسٹ کمیٹی کے نمائندے انجنیئرنگ اور میڈیکل کے امتحانی عہدیداروں کو امتحانات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ JNTUC ڈائرکٹر ایمسٹ کو کنوینر کورا پاٹی ایشور رپرساد نے بتایا کہ نقل نویسی پر خصوصی نظر رکھی جائے گی ۔ یونیورسٹی سے انفورسمنٹ اچانک امتحانی مراکز کا دورہ کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی سنٹروں کے اطراف زیراکس سنٹر ، انٹرنیٹ کی دوکانات کو بند کروایا جائے گا ۔ پولیس کا معقول بندوبست رہے گا ۔ بعد ازاں آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر اے متیم ریڈی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔ کوآرڈنیٹر مسٹر جی وی نرسمہا ریڈی ، سدی پیٹ ایمسٹ امتحانی مراکز ریجنل کوآرڈنیٹر مسٹر ناگیشور راؤ I ٹاؤن سی آئی مسٹر ناگا بھوشنم رولر اایس ای راجندر پرساد و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT