Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں تنظیم المساجد کے انتخابات

سدی پیٹ میں تنظیم المساجد کے انتخابات

سدی پیٹ۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنظیم المساجد سدی پیٹ کے انتخابات 21جنوری بروز منگل مدینہ فنکشن ہال میں زیر نگرانی مقتدر اعلیٰ تنظیم المساجد سدی پیٹ منعقد ہوئے۔ الیکشن آفیسر کے فرائض زبیر مقتدر اعلیٰ حسین نے انجام دیئے۔ بحیثیت صدر تنظیم المساجد محمد اعجاز حفیظ اور نائب صدر الحاج محمد غوث محی الدین کا انتخاب عمل میں آیا۔ آج 22جنوری صدر تنظیم المساجد اعجازحفیظ اور نائب صدر الحاج غوث محی الدین کا جلسہ تہنیت مدینہ کامپلکس میں منعقد ہوا۔ امجد ناظم الدین ماما نے صدر اور نائب صدر کی گلپوشی و شال پوشی کی۔ اس موقع پر ایم اے علیم سرور، علیم الدین، عبدالماجد، کلیم الدین، عبدالرزاق پاشاہ، یزدانی، لیاقت ، منیر الدین، مختار، کمال الدین، الحاج یوسف الدین، لاڈلے بھائی، شیخ حسن الدین، خواجہ معین الدین افسر، مختار احمد، ابو چاؤش، احمد چاوّ موجود تھے۔ جلسہ کی کارروائی کارگذار معتمد محمد حبیب الدین نے چلائی۔ صدر اور نائب صدر نے جلسہ سے خطاب کیا۔

قتل واقعہ میں ملوث تین افراد گرفتار
سنگاریڈی۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی رورل پولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر رورل وینکٹیشم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ 13جنوری کو پیش آئے ایک قتل واردات میں ملوث تین افراد کو سنگاریڈی رورل پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی منڈل کے موضع کندی کے متوطن کرانتی کمار 24سالہ کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ اسی موضع کے ایک شخص کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر اس کو سمجھایا گیا جس کے بعد خاتون کا شوہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کرانتی کمار کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث تین خاطیوں کو گرفتار کرلیا جنہیں میڈیا نمائندوں کے روبرو پیش کیا گیا۔

برقی کٹوتی کے خلاف احتجاج
نارائن پیٹ۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن میں برقی کی سربراہی میں بے قاعدگی کے خلاف میکانیکل ورکرس یونین کی جانب سے آج برقی ریونیو آفس پر دھرنا منظم کیا گیا۔ قبل ازیں ایک موٹر سیکل ریالی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی برقی آفس پہنچی۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ مستقر پر برقی کٹوتی کی وجہ سے چھوٹی صنعت سے وابستہ افراد بے حد متاثر ہورہے ہیں۔ برقی کٹوتی کے شیڈول اوقات کے علاوہ بھی کئی گھنٹوں تک برقی مسدود کی جارہی ہے۔ اس دھرنے میں چناریڈی، محمد یونس، تارکش، عبدالرحیم، عبدالحق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اس دھرنے سے سیاسی لیڈر نے بھی پہنچ کر اظہار یگانگت کیا۔

TOPPOPULARRECENT