Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن

سدی پیٹ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن

سدی پیٹ۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالقیوم صدر کمیٹی مدرسہ دارالقرآن والسنہ سدی پیٹ کے بموجب بروز پیر 23جون جلسہ تکمیل حفظ قرآن و استقبال رمضان اور دستار بندی حفاظ کرام بعد نماز عشاء بمقام سونی فروٹ ( مرچنٹ) کمپنی محلہ ساجد پورہ سدی پیٹ منعقد ہوگا۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی حفظ کی تکمیل کرنے والے 5طلباء کی دستا

سدی پیٹ۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالقیوم صدر کمیٹی مدرسہ دارالقرآن والسنہ سدی پیٹ کے بموجب بروز پیر 23جون جلسہ تکمیل حفظ قرآن و استقبال رمضان اور دستار بندی حفاظ کرام بعد نماز عشاء بمقام سونی فروٹ ( مرچنٹ) کمپنی محلہ ساجد پورہ سدی پیٹ منعقد ہوگا۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی حفظ کی تکمیل کرنے والے 5طلباء کی دستار بندی کی رسم انجام دیں گے۔ مہمان خصوصی مولانا محمد عبدالجبار قاسمی صدر جمعیتہ علماء محبوب نگری، مولانا محمود الرحمن شیخ الحدیث جامعتہ البنات حیدرآباد اور نوجوان مقرر مولانا محمد ساجد خطیب مدور شرکت کریں گے۔ مقرر مہمان کے علاوہ مقامی علماء کرام کا بھی خطاب ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT