Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

سدی پیٹ میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

سدی پیٹ۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقدس حج کا فرضہ انجام دینے کے لئے سدی پیٹ سے گزشتہ کئی سال سے ہر سال تقریباً 20 عازمین حج مکہ مکرمہ جاتے تھے اور ان کے اعزاز میں مختلف تنظیموں بشمول حج سوسائٹی سدی پیٹ کی جانب سے تہنیتی تقریب کا عمل میں آتا تھا اور انہیں تمام سہولتیں بھی فراہم کی جاتی تھی اور گروپ کی شکل میں عازمین کو وداع کیا جاتا تھا۔ محمد یوسف الدین سیکریٹری حج سوسائٹی کے بموجب افسوس کے ساتھ جارہا ہے کہ اس مرتبہ صرف 4 عازمین کو ہی مقدس سفر کی اجازت دی گئی ہے جن میں محمد غوث، امتیاز الدین، محمد شریف و اہلیہ غوثیہ بیگم شامل ہیں جن کی تہنیتی تقریب جامع مسجد میں منعقد ہوگی، وہاں موجود مصلیوں نے گلپوشی کرتے ہوئے عازمین سے مسلمانوں کی خوشحالی کیلئے دعا کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT