Wednesday , December 12 2018

سدی پیٹ میں مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد

سدی پیٹ ۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ سوسائٹی سدی پیٹ کے زیراہتمام آج صبح 9بجے مدینہ فنکشن ہال میں مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کیمپ میں سدی پیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات کے غریب و مستحق بچوں کی کثیر تعداد میں سنت ابراہیمی کی تکمیل کی گئی ۔ جناب ملک صدیقی ( حیدرآباد) ماہر ختنہ ‘ ختنہ کے فرائض انجام دیئے ۔ مل

سدی پیٹ ۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ سوسائٹی سدی پیٹ کے زیراہتمام آج صبح 9بجے مدینہ فنکشن ہال میں مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کیمپ میں سدی پیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات کے غریب و مستحق بچوں کی کثیر تعداد میں سنت ابراہیمی کی تکمیل کی گئی ۔ جناب ملک صدیقی ( حیدرآباد) ماہر ختنہ ‘ ختنہ کے فرائض انجام دیئے ۔ ملت اسلامیہ سوسائٹی کی جانب سے انتہائی کم وقت میں زبردست تشہیر کی گئی جس کی وجہ سے اس کیمپ سے ہزاروں بچوں نے استفادہ کیا ۔ صدر سوسائٹی جناب عبدالقادر نے کہا کہ 100سے زائد بچوں کی سنت ابراہیمی کی تکمیل کروائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ ہر سال منعقد کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سوسائٹی کی اعزازی صدر نے نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے ارکان عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ مصروف رہتے ہیں‘ خصوصاً مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے تعلق سے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں ۔ سوسائٹی کی جانب سے ہر سال مسلم غریب مستحق طلبہ کو درسی کتب وغیرہ ‘ بیواؤں میں وظائف ‘ رمضان میں راشن وغیرہ کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے اور غریب و مستحق لڑکیوں کی تقریباً 130شادیاں کی جاچکی ہے ۔ اس ختنہ کیمپ میں محمد غوث محی الدین ‘ مخدوم محی الدین ‘سلطان آصف اقبال ‘ جنید ‘ سعادت ‘ ڈاکٹر ناصر ‘ ناظم الدین ‘ امجد ذاکر قدیر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT