Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سدی پیٹ میں ٹی آر ایس کے انتخابات کا انعقاد

سدی پیٹ میں ٹی آر ایس کے انتخابات کا انعقاد

سدی پیٹ ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ٹاؤن کے ٹی آر ایس پارٹی کے انتخابات 15اپریل کو منعقد ہوئے ۔ انتخابات کے نگران مسرز رادھا کرشنا شرما ‘ راج نرسو اور بال ریڈی تھے ۔ امبیڈکر بھون میں منعقدہ انتخابات کے موقع پر ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد عہدے حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مسابقت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ پُرجوش ٹی

سدی پیٹ ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ٹاؤن کے ٹی آر ایس پارٹی کے انتخابات 15اپریل کو منعقد ہوئے ۔ انتخابات کے نگران مسرز رادھا کرشنا شرما ‘ راج نرسو اور بال ریڈی تھے ۔ امبیڈکر بھون میں منعقدہ انتخابات کے موقع پر ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد عہدے حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مسابقت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ پُرجوش ٹی آر ایس قائدین نے پُرامن ماحول میں الیکشن کو ممکن بنایا ۔ مسٹر غفار پٹیل نیر جن کی ماضی میں بھی کارکردگی بہتر سمجھی جارہی تھی ‘ انہیں بلامقابلہ سدی پیٹ ٹاؤن پارٹی پریسیڈنٹ منتخب کیا گیا ۔ اس بات کا ذکر بیجا نہ ہوگا کہ مسٹر نیر پٹیل نے سال 12000 اور 2005 میں دو دفعہ کونسلر منتخب ہوئے تھے جبکہ 2007ء میں وہ پارٹی ٹاؤن صدر منتخب ہوئے ‘ پارٹی کے کارکنوں نے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دوبارہ پارٹی صدر ٹاؤن کیلئے منتخب کرنے کو ترجیح دی اور تمام پارٹی قائدین اور کارکنوں کی با اتفاق آراء ذریعہ انہیں دوبارہ اس عہدے کی ذمہ داری دیکھی گئی اور قائدین و کارکنوں نے ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں بھی بہتر انداز میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کی امیدوار توقع ظاہر کی ۔ مسٹر نیر پٹیل نے ان کے بلامقابلہ انتخاب پر مقامی رکن اسمبلی و وزیر مسٹر ہریش راؤ کے علاوہ ریاستی سطح کے پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کیا ‘ جوں ہی ان کے صدر کے نام کا اعلان کیا گیا تو پُرجوش قائدین اور کارکنوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کثرت سے اس کی گلپوشی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT