Tuesday , December 11 2018

سدی پیٹ ٹی آر ایس کا مضبوط قلعہ، کیا ہریش راؤ

ایک لاکھ سے زاید ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوں گے
حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) سدی پیٹ اسمبلی حلقہ سے ٹی آر ایس لیڈر اور نگران وزیر آبپاشی ہریش راؤ کی کامیابی کے بارے میں دو رائے نہیں ہے۔ جیت یقینی ہے، دیکھنا صرف یہی ہے کہ آیا ہریش راؤ اپنے قریبی حریف کے مقابل ایک لاکھ سے زاید ووٹوں کی اکثریت حاصل کرتے ہیں یا نہیں۔ گزشتہ اسمبلی چناؤ میں ہریش راؤ نے نوے ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سدی پیٹ اسمبلی حلقہ ٹی آر ایس کا مضبوط ترین قلعہ ہے اور عوام ہریش راؤ کی بے مثال خدمات کی وجہ سے اُنھیں بے پناہ چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT