Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سدی پیٹ کیلئے پینے کے پانی کی اسکیم ‘ 64 کروڑ روپئے منظور

سدی پیٹ کیلئے پینے کے پانی کی اسکیم ‘ 64 کروڑ روپئے منظور

حیدرآباد 9 اگسٹ ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے میدک ضلع کے سدی پیٹ ٹاؤن میں پینے کے پانی کی اسکیم پر عمل آوری کیلئے 64 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ میدک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حکومت وعدہ کے مطابق ریاست میں ہر گھر کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی پراجیکٹس پر کاموں کو منصوبے کے مطابق مکمل کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے حکومت نے یہ رقم منظور کی ہے اور اس سے حال ہی میں ٹاؤن میں ضم کئے گئے چھ گاووں کو بھی استفادہ کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ٹاؤن کے ہر شہری کو پینے کا پانی حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT