Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سراج کی بولنگ رائیگاں،حیدرآباد کو شکست

سراج کی بولنگ رائیگاں،حیدرآباد کو شکست

نئی دہلی۔21 فبروری(سیاست ڈاٹ کام )اوپنر مینک اگروال (140) اور روی کمار سمرتھ (125) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان 242 رنز کی شراکت کی بدولت کرناٹک نے حیدرآباد کو103 رنز سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںرسائی حاصل کرلی۔ فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں کرناٹک نے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 347 رن کا بڑا اسکور بنایا جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 42.5 اوور میں 244 رن پر سمٹ گئی۔مینک نے 111 گیندوں پر 140 رنز میں12 چوکے اور سات چھکے لگائے ۔ حیدرآباد کی جانب سے محمد سراج نے59 رنز پر پانچ وکٹ لئے لیکن انہیں دوسرے بولروں سے تعاون نہیں ملا۔حیدرآباد نے کرناٹک کی اننگز میںآٹھ بولروں کا استعمال کیا۔ حیدرآبادی ٹیم اتنے بڑے اسکورکے دباؤ کا سامنا نہیںکرسکی اور 244 رن پر سمٹ گئی۔

TOPPOPULARRECENT