Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سربراہی آب میں لاپرواہی ناقابل برداشت

سربراہی آب میں لاپرواہی ناقابل برداشت

ونپرتی 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ونپرتی کو رامن پاڑ پراجکٹ کے ذریعہ پینے کا پانی کی سربراہی کی جاتی ہے ۔ چند دنوں سے ونپرتی میں پینے کے پانی کی عدم سربراہی سے عوام پریشان ہیں۔ اس مسئلہ کو لیکر ایم ایل اے ڈاکٹر جی چنرا ریڈی نے میونسپل عہدیداروں کے ساتھ میونسپل دفتر کی نئی عمارت میں ایک اجلاس طلب کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے میونسپ

ونپرتی 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ونپرتی کو رامن پاڑ پراجکٹ کے ذریعہ پینے کا پانی کی سربراہی کی جاتی ہے ۔ چند دنوں سے ونپرتی میں پینے کے پانی کی عدم سربراہی سے عوام پریشان ہیں۔ اس مسئلہ کو لیکر ایم ایل اے ڈاکٹر جی چنرا ریڈی نے میونسپل عہدیداروں کے ساتھ میونسپل دفتر کی نئی عمارت میں ایک اجلاس طلب کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے میونسپل عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور تمام تفصیلات کی جانکاری حاصل کی ۔ اس موقع پر ونپرتی میونسپل انجینئر ایم ایل اے سے کہا کہ رامن پاڑ کی پہلی اسکیم کے تحت سربراہی کی جانے والے دو موٹرس ناکارہ ہیں اور اس کی تبدیلی ضروری ہے ۔ اسی طرح اس کے کیمپ بھی ناکارہ ہوچکے ہیں اور اس کی مرمت کی جاچکی ہے ۔ اس پر ایم ایل اے نے میونسپل عہدیداروں سے سوال کیا کہ موٹروں اور پمپس کی مرمت کے بعد بھی ونپرتی میں پانی کی قلت کیوں ہورہی ہے ۔ موسم گرما سے پہلے ان موٹروں اور پمپس کی مرمت کیوں نہیںکی گئی کہہ کرمیونسپل عہدیداروں او رانجینئر پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ عوام کے روپیوں سے میونسپل عہدیداروں کو تنخواہیں دی جارہی ہیں لیکن میونسپل عہدیدار و ارکان پینے کے پانی کی سربراہی میں سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنا نا قابل برداشت ہے ۔ اس موقع پر دیگر وارڈوں کے سابق کونسلرس اور موجودہ کونسلرس بھی اپنے اپنے وارڈوں میں پانی کی قلت کی شکایت کی ۔ اس پر ایم ایل اے میونسپل عہدیداروں کو ہدایت دی کہوہ ایک ہفتہ کے اندر تمام وارڈوں میں جو بھی ہینڈ پمپ اور موٹرس ناکارہ ہیں اس کی مرمت کی جائے اور اگر نئے موٹروں کی خریدی کا مسئلہ ہے تو ان کو رپورٹ دی جائے ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد غوث محی الدین ڈی بالراج انجینئر ،محمد یونس سابق میونسپل چیر مین لوکناتھ ریڈی کونسلرس کرشنا بابو، شام کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT