Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سربراہی آب کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کی ہدایت

سربراہی آب کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کی ہدایت

بیدر میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع انچارج وزیر اوما شری کا خطاب

بیدر۔13؍اپریل۔(سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) بیدر ضلع میں پینے کے پانی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کریں اور کسی طرح سے بھی پینے کا پانی سپلائی کے لئے متبادل نظام پر توجہہ دینے کی ہدایت بیدر ضلع انچارج وزیر شریمتی اُماشری نے دفتر ڈپٹی کمشنرمیں پینے کے پانی  کے مسئلہ پر منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل کا ماہ شروع ہو چکا ہے اور گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے ضلع میں سطح آب نیچے چلا گیا ہے جس سے پانی کے حصول کے مشکلات پیش آرہے ہیں کسی طرح سے بھی ہو عوام کو پانی مہیا کیا جائے ۔ خانگی بائیولیاں ، بورویلس کو کرائے پر لیا جائے اور پمپ سیٹ کی دُرستگی اور دوسرے کاموں کے لئے ایکشن پلان بناکر پیش کریں ۔ بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات میں بھی پانی مسلہ پر تعلقہ پنچایتوں کے ایگزیکٹوآفیسر س تحصیلدارس ، پنچایت ڈیو لپمنٹ آفیسر ، ولیج اکائوٹنس اور متعلقہ تمام عہدیدار و ملازمین لازمی طور پر ہفتہ میں ایک مرتبہ منعقد کر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پینے کے پانی مسلہ کو حل کرنے کے لئے انتظامت کریں ۔ ڈپٹی کمشنر ، سی ای اُو ضلع پنچایت یہ معائنہ کریں  پانی کے ضمن میں میٹنگ منعقد ہوئی  ہے کہ نہیں ۔

ضلع انچارج وزیر نے ہدایت دہ کے تعلقہ جات کے تمام تعینات نوڈل آفیسر س میٹنگ منعقد کر کے مسلسل رپورٹ پیش کریں ۔ گرام پنچایتوں مین پینے کے پانی سپلائی ، ناکارہ موٹرس اور بیٹھائے گئے موٹرس سے متعلق پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات کی مکمل رپورٹ پیش کرنے بیدر ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ہدایت دی ۔ واٹر سپلائی اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر  ملیکارجُن کرنجی نے بتایا کہ اُوراد تعلقہ کے 290مواضعات میں سے 35مواضعات میں پانی کا کوئی مسلہ نہیں ہے 120مواضعات میں 40ایل پی سی  ڈی سے کم پانی مل رہا ہے اور135مواضعات میں  20ایل پی سی ڈی سے کم پانی مل رہا ہے ۔ 12ٹینکرس سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔ بسواکلیان تعلقہ میں184مواضعات میں سے7مواضعات کے لئے پانی کا مسلہ نہیں ہے 82مواضعات میں 40ایل پی سی ڈی سے کم ، 95مواضعات میں 20ایل پی سی ڈی سے کم پانی حاصل ہو رہا ہے ۔ 13خانگی بورویلس سے 2ٹینکروں کے ذریعہ پانی دیا جا رہا ہے ۔ بیدر تعلقہ میں 141موضعات میں سے 25مواضعات میں پانی کا مسلہ نہیں ہے ۔ 49مواضعات میں 40ایل پی سی ڈی سے کم ، 67مواضعات میں 20ایل پی سی ڈی سے کم پانی حاصل ہو رہا ہے ۔ تعلقہ ہمناآباد کے 107مواضعات میں 14مواضعات ایسے ہیں جہاں پانی کا مسلہ نہیں ہے 89مواضعات میں 40ایل پی سی ڈی سے کم ، 4مواضعات میں 20ا یل پی سی ڈی سے کم پانی حاصل ہو ارہا ہے ۔ ضلع میں 14ٹینکروں سے پانی دیا جارہا ہے ۔ انچارج وزیر نے بیدر کے کئی بائولیوں سے مٹی نکالی جا رہی ہے وہاں کا دورہ کر کاموں کو دیکھا ۔  اس میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بیدر انوراگ تیواری ، ایس پی بیدر پرکاش نکم ، سی ای اُو بیدر پون کمار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرڈی سنمکھ اپا اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT