Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سربراہی آب کو مؤثر بنانے ایکشن پلان

سربراہی آب کو مؤثر بنانے ایکشن پلان

جنگی خطوط پر اقدامات کی ہدایت، رقمی اجرائی، حکومت تلنگانہ کے احکام

جنگی خطوط پر اقدامات کی ہدایت، رقمی اجرائی، حکومت تلنگانہ کے احکام
حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے پانی کی قلت پائے جانے والے مقامات پر پانی کی مؤثر سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ایکشن پلان مرتب کرنے اور جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی اعلیٰ عہدیداران متعلقہ کو ہدایات دیں اور اس سلسلہ میں حکومت نے بھی اقدامات کرتے ہوئے پانی کی قلت پائے جانے والے مقامات و علاقہ جات میں پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر 40.57 کروڑ روپئے بھی جاری کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سال 2014-2015 ء بجٹ کے ایک حصہ کے طور پر ہی زائد گرانٹ کے تحت مذکورہ رقومات محکمہ آر ڈبلیو ایس (رورل واٹر سپلائی) کو جاری کئے گئے۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے ریاست تلنگانہ میں پانی کی سربراہی کیلئے ایکشن پلان مرتب کرکے روانہ کرنے کی تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے تاکہ آئندہ دنوں میں گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت میں بھی مزید اضافہ ہونے سے قبل ہی عاجلانہ اقدامات کئے جاسکیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT