Monday , January 22 2018
Home / دنیا / سربراہی جہاز میں خرابی روسی خلا بازوں کی آمد میں تاخیر

سربراہی جہاز میں خرابی روسی خلا بازوں کی آمد میں تاخیر

ماسکو ۔ /12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کہا کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تین خلاء بازوں کی زمین پر واپسی میں تاخیر کرے گا ۔ کیونکہ سربراہی جہاز میں حال ہی میں خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ خلائی اسٹیشن سے تین خلا باز اپنے وطن واپس ہونے والے ہیں ۔ ان کی واپسی جمعرات کے دن مقرر تھی لیکن اسے جون سے ملتوی کردیا گیا ۔ سینئر عہدیدار ولادیمیر

ماسکو ۔ /12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کہا کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تین خلاء بازوں کی زمین پر واپسی میں تاخیر کرے گا ۔ کیونکہ سربراہی جہاز میں حال ہی میں خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ خلائی اسٹیشن سے تین خلا باز اپنے وطن واپس ہونے والے ہیں ۔ ان کی واپسی جمعرات کے دن مقرر تھی لیکن اسے جون سے ملتوی کردیا گیا ۔ سینئر عہدیدار ولادیمیر سولو ویوف نے کہا کہ ہم نے تجویز پیش کی ہے کہ دیگر تین خلا بازوں کی جگہ دیگر خلابازوں کی تعیناتی اواخر جولائی میں کی جائے اور ایک روسی ، ایک امریکی اور ایک یوروپی خلاباز کو کرہ ازض پر واپس لایا جائے ۔ فی الحال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 6 ارکان عملہ ہیں ۔ ان کی وطن واپسی میں سربراہ کے جہاز میں حال ہی میں خرابی پیدا ہوجانے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ روس کے خلائی ادارہ نے منگل کے دن اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT