Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / سربراہ بحریہ کا دورۂ سعودی عرب

سربراہ بحریہ کا دورۂ سعودی عرب

نئی دہلی 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوی چیف اڈمیرل سنیل لانبا نے 4 تا 8 فروری سعودی عرب کا دورہ کیا اور اُس کی اعلیٰ دفاعی قیادت کے ساتھ سیر حاصل بات چیت منعقد کی تاکہ دونوں ملکوں کے مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔ عہدیداران نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ خطہ میں اُبھرتے سکیورٹی خطرات اور کلیدی نوعیت کے مشترک مفادات کی تکمیل کے لئے تعاون کو بڑھانے پر بھی سعودی ملٹری انتظامیہ کے ساتھ اڈمیرل لانبا کی بات چیت میں توجہ مرکوز کی گئی۔ بحریہ کے ترجمان کیپٹن وی کے شرما نے کہاکہ اِس دورے کا مقصد ہند اور سعودی عرب کی مسلح افواج کا باہمی تال میل بڑھانا رہا۔

TOPPOPULARRECENT