Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سربراہ حزب المجاہدین کے خلاف مقدمہ کا 21ستمبر کو فیصلہ

سربراہ حزب المجاہدین کے خلاف مقدمہ کا 21ستمبر کو فیصلہ

نئی دہلی ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت امکان ہے کہ 21ستمبر کو حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین  پر فرد جرم عائد کرے گی ۔ مبینہ طور پر 80کروڑ روپئے مالیہ ہندوستان میں دہشت گرد سرگرمیاں کرنے کیلئے پاکستان سے اس نے حاصل کیا تھا ۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی وضاحت ضروری ہو تو این آئی اے اور چاروں ملزمین کی جانب سے مباحث کے دوران کی جاسکتی ہے اور عدالت کو وضاحت پیش کی جاسکتی ہے ۔ اس کے بعد ہی عدالت 21ستمبر کو فرد جرم کے بارے میں اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ اب مقدمہ میں وضاحتیں پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے ۔ 21ستمبر کو کسی بھی حکم نامہ میں تبدیلی کیلئے وضاحت پیش کی جاسکتی ہے ۔ این آئی اے نے اس مقدمہ میں صلاح الدین اور دیگر 11کے خلاف فرد جرم عائد کی تھی ‘ ان میں سے 8ملزم پاکستان میں مقیم ہیں اور انہیں قبل ازیں عدالت نے مفرور مجرم قرار دیا ہے ۔ فرد جرم میں اُن کے نام بھی شامل ہیں جنہیں قانون تعزیرات ہند کی دفعات 120-B ( مجرمانہ سازش ) ‘121-A ( مملکت کے خلاف کارروائیوں کے ارتکاب کی سازش ) کے تحت فرد جرم پیش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT